کراچی: کنٹینر سے 22 ہزار کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد

Container

Container

کراچی (جیوڈیسک) کسٹم انٹیلی جنس نے پورٹ پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بائیس ہزار کلو گرام بارودی مواد برآمد کیا ہے۔ بارودی مواد پشاور انٹیلی جنس کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا۔

ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کے مطابق کنٹینر چین سے کراچی پہنچا اور راولپنڈی کی ایک کمپنی کے نام تھا۔

پشاور انٹیلی جنس نے 15 نومبر 2015 کو کارروائی کرتے ہوئے دو کنٹینرز کو ضبط کیا تھا جن میں سے بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد ہوا تھا۔ جس کے بعد کراچی پورٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر برآمد کیا گیا ہے۔

کنٹینر کی چین سے کراچی آمد کے حوالے سے مزید قانونی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہیں۔