کراچی میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

Bomb Recovered

Bomb Recovered

کراچی (جیوڈیسک) دہشت گردوں کی جانب سے کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام ہوگئی جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 5 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔

سی ٹی ڈی ساؤتھ کے دفتر میں بم کی اطلاع پر حساس اداروں کے اہلکاروں سمیت بم ڈسپوزل کا عملہ موقع پر پہنچا اورسرچ آپریشن کے دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دفترکی پارکنگ سے 5 کلو وزنی بم برآمد کرتے ہوئے اسے ناکارہ بنا دیا جب کہ اس موقع پر سی ٹی ڈی عملے کو دفتر سے باہرنکال دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی کے دفترکو بم سے اڑانے کے لئے دیسی ساختہ بم کا استعمال کیا گیا جوشابنگ بیگ سے مشابہہ تھیلے میں رکھا گیا تھا تاہم اسے برآمد کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔