سندھ : انسداد ِدہشتگردی کی 10 نئی عدالتوں کیلئے ججوں کے نام طلب

Anti Terrorism Court Sindh

Anti Terrorism Court Sindh

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے محکمہ داخلہ نے انسداد دہشت گردی کی 10نئی عدالتوں کے لیے ججوں کے نام مانگ لیے ہیں، اس کے لیے صوبائی محکمہ داخلہ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں درخواست کی گئی ہے کہ چیف جسٹس 10 نئی عدالتوں کے لیے ججوں کے نام تجویز کردیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 نئی عدالتوں کے لیے پاک فوج سے زمین لینے پر غور کیا جارہا ہے، حکومت کے پاس انسداد دہشت گردی کی نئی عدالتوں کے لیے جگہ نہیں ہے۔

اپیکس کمیٹی میں فوجی حکام نے عدالتوں کے لیے جگہ دینے کی پیشکش کی تھی،محکمہ داخلہ نے فوج سے زمین لینے کے لیے وزیراعلیٰ سے اجازت مانگ لی ہے۔