کراچی : انسداد دہشتگردی محکمہ کی کارروائی ، 6 مشتبہ افراد گرفتار

Search Operation

Search Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سی ٹی ڈی نے جہانگیر پارک کے قریب واقع عمارت میں سرچ آپریشن کے دوران 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے جہانگیر پارک کے قریب واقع عمارت میں سرچ آپریشن کیا گیا، کارروائی میں 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

سرچ آپریشن کالعدم تنظیم کے اراکین کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا، کارروائی سی ٹی ڈی کے دو یونٹ نے مشترکہ طور پر کی، ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔