کراچی کیخلاف ملک دشمنوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے: آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

کراچی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج آرمی چیف نے کراچی کور اور سندھ رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ انہوں نے اندرون سندھ اور کراچی کی صورتحال بہتر بنانے پر کور اور رینجرز کو خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی میں زندگی لوٹ آئی ہے اور کراچی کی معاشی سرگرمیاں قومی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کراچی کے خلاف ملک دشمنوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی کراچی آپریشن کے فوائد ضائع ہونے دیں گے۔