کراچی میں ملک کی بلند ترین عمارت بحریہ ٹائون آئیکون کا افتتاح

Icon Tower

Icon Tower

کراچی (جیوڈیسک) بحریہ ٹاؤن نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، شہر قائد میں ملک کی بلند ترین عمارت بحریہ ٹاؤن آئیکون کا افتتاح ہو گیا۔

آج شاندار آتشبازی ہوگی ۔ ملک ریاض کہتے ہیں اسلام آباد میں ایفل ٹاور کے ڈیزائن پر ایک سو ایک منزلہ بلڈنگ کی تعمیر بھی جلد شروع ہو جائے گی۔ بحریہ ٹاؤن تعمیرات کے شعبے میں نئی جہتیں متعارف کرانے میں پیش پیش، کراچی کی شاہراہ فردوسی پر ملک کی بلند ترین باسٹھ منزلہ بلڈنگ بحریہ ٹاؤن آئی کون کا افتتاح ہوگیا۔

ہفتے کی شب گرینڈ آتش بازی ہو گی۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کہتے ہیں ایفل ٹاور کے ڈیزائن پر اسلام آباد میں ایک سو ایک منزلہ عمارت کی تعمیر بھی جلد شروع ہو گی۔

کراچی میں تعمیر بحریہ ٹاؤن آئی کون میں باسٹھ سٹوری سروسڈ کارپوریٹ آفسز، 40 سٹوری سروسڈ اپارٹمنٹس، ملک کا بلند ترین ٹیریسڈ ریسٹورنٹ اور ڈبل ڈیکر ہائی سپیڈ ایلیویٹرز نصب کیے گئے ہیں، پارکنگ کیلئے سات فلورز مختص ہونگے۔