MSO کراچی کے تحت تجدید عہد و دفاع وطن سیمینار آج ہوگا، محمد عادل

MSO

MSO

کراچی : مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سولہویں یوم تاسیس کے موقع پر MSO کراچی ڈویژن کے تحت ”تجدید عہد و دفاع وطن سیمینار” آج بروز جمعرات بعد نماز مغرب گرومندر پر ہوگا ،MSO کراچی ڈویژن کے ناظم اطلاعات محمد عادل انصاری نے کہا ہے کہ سیمینار میں مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ، صوبائی و ڈویژنل ذمہ داران کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما ، جید علماء ، مذہبی اسکالرز ، پروفیسرز خطاب فرمائیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ کالج و یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس کے علاوہ مدارس کے طلبہ کی بھی بڑی تعداد میں شرکت ہوگی۔

جاری کردہ
محمد عادل انصاری
ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن
0308-2704815