کراچی: ڈینگی وائرس نے دو افراد کی جان لے لی

 Dengue virus

Dengue virus

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ڈینگی وائرس نے دو افراد کی جان لے لی، جاں بحق افراد میں خاتون بھی شامل ہے۔

ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کے مطابق ڈینگی وائرس سے جاں بحق افراد کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

ڈٰینگی کنٹرول پروگرام کی جانب سے رواں برس شہر میں 500 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مطابق ڈینگی سے جاں بحق افراد میں اٹھائیس سالہ خاور اور ایک خاتون شامل ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لئے لوگ مچھردانی استعمال کریں۔