پہلا آل کراچی ڈپٹی کمشنر سنٹرل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 15مئی کو عید گاہ میدان ناظم آباد میں منعقد ہو گا

KARACHI SHOOTING BALL ASSOCIATION

KARACHI SHOOTING BALL ASSOCIATION

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سینٹرل کیپٹن فرید الدین مصطفےٰ نے اعلان کیا ہے کہ 15مئی کو عیدگاہ میدان ناظم آباد میں پہلا آل کراچی ڈپٹی کمشنر سینٹرل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ منعقد کیا جاے گا۔

یہ اعلان انھوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کیا وفد کی قیادت صدر کرچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان کررہے تھے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سینٹرل کمال حکیم سندھ کے نامور ایتھلیٹکس اور واٹر بورڈ کے محمد اسماعیل سیکریٹری ڈسٹرکٹ سینٹرل شوٹنگ بال ایسوسی ایشن مختیار علی، احمد علی، محمد اجمل اعجاز احمد اور دیگر عہدیدارن بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے کہا کے میری خواہش ہے کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کھیلوں کے میدان آباد رہیں اور کھلاڑیوں اور نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع میسر آسکیں، انھوں نے کہا کہ شوٹنگ بال سندھ کا مقبول ترین کھیل ہے میں اس کھیل کی بھرپور سرپرستی کروں گااور اگست میں آل سندھ جشن آزادی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی ضلعی وسطی کی انتظامیاں کرے گی۔

قبل ازیں حاجی غلام محمد خان نے کراچی میں شوٹنگ بال سرگرمیوں کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کی اور کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سینٹرل کیپٹن فرید الدین مصطفےٰ کو ایسوسی ایشن کا یادگار سوینئر پیش کیا، قبل ازیں شہدا پولیس اورنگی ٹاون کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔