کراچی: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 21 مشتبہ افراد زیر حراست

Arrested

Arrested

کراچی (جیوڈیسک) شہر کے علاقے گزری میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 21 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گزری میں لوئر گزری اور پی این ٹی کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی گئی،گھر گھر تلاشی کےدوران پورے علاقے کا محاصرہ کیا گیا۔

سرچ آپریشن کے اختتام پر 21 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے،شہر کے دیگر علاقوں سے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔