کراچی: مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک، سچل سے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار، سولجر بازار عزیر بلوچ اور بابا لاڈلا گروپوں کے درمیان مسلح تصادم سے گونج اٹھا، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا تاہم ملزمان فرار ہو گئے۔

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سچل کے علاقے سے 2 دہشت گرد گرفتار کر لئے جن کے قبضے سےدو کلاشنکوف بھی برآمد ہوئیں۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق دہشت گرد شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

دوسری طرف لیاری کلاکوٹ میں پولیس نے مقابلے کے بعد گینگ وار کارندے عقیل وچھانی کو زخمی حالت میں پکڑ لیا ، محمود آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کر کے 10 ملزمان گرفتار کئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، 5 کلو دھماکا خیز مواد،بال بیرنگ ،ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد ہوا ۔ ہلاک دہشتگرد پولیس اور رینجرز پر خودکش دھماکوں سمیت دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔