کراچی : مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 25 مشتبہ گرفتار

Karachi Operation

Karachi Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس نے 8 ملزموں اور 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، سرجانی ٹاؤن سے 2 افغان باشندے بھی پکڑے گئے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال مبینہ ٹاؤن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کیا، گھر گھر تلاشی لی گئی اور 4 مفرور ملزمان سمیت 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، کلفٹن بوٹ بیسن میں پولیس نے تین سٹریٹ کریمنلز کو دھر لیا ۔ ملزمان سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، فرئیر میں انوسٹی گیشن پولیس نے 2 مطلوب ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان متعدد مقدمات میں ملوث ہیں، محمود آباد سے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزم 12 سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کر چکا ہے، اس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب سرجانی ٹاؤن سے پولیس نے 2 افغانی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔