نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کو قائد اعظم گولڈ میڈیل دینے کا اعلان

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا کھیلوں کے فروغ اور ترقی میں اعلیٰ خدمات پر نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کو اُن کے خدمات کے اعتراف میں قائد اعظم گولڈ میڈیل دینے کا اعلان کردیا ۔ایوارڈ کی تقریب 5 جون 2016ء بروز اتوار صبح ساڑھے 9 بجے کمشنر آفس کراچی میں منعقد ہوگی کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کو قائد آعظم گولڈ میڈیل ایورڈ سے نوازیں گے۔

ان خیالات کا اظہار کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد میڈیا کوارڈینٹر محمد ارشد نے تفصیلات بتا تے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر کراچی میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور اسے ترقی دینے کے ہر عمل کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔