کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ٹیم کو آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے لیے کٹ کا تحفہ

Shooting Ball Tournament

Shooting Ball Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آل پاکستان کمشنر بہاول پور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ٹیم کو کمشنر کراچی نے اپنی جانب سے کٹ کا تحفہ پیش کیا ہے کٹ سندھ پولیس اور کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ٹیم کے کپتان محمد اجمل نے وصول کی اس موقع پر کمشنر کراچی نے امید ظاہر کی کے کراچی کی ٹیم ٹورنا منٹ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور کراچی شہر کا نام روشن کرے گی انھوں نے کہا کے ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہیں لیکن ٹیم کا ڈسپلن اچھا ہونا ضروری ہے کمشنر کراچی نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان نے کٹ دینے پر کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا شکریہ ادا کیا ٹیم 5 نومبر بروز جمعرات براستہ ٹرین بہاول پور کے لیے روانہ ہو گی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی، سندھ پولیس کے محمد اجمل ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سید احسان شاہ، یار محمد، رضوان احمد، حنیف، فہد شاہ، اقبال، ظہور احمد ٹیم کے کوچ نور احمد اور منیجر حسنین تبسم ہونگے۔