کراچی کی خبریں 2/2/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قرضوں کے ذریعے معیشت کی کاسمیٹک سرجری کے ذریعے قوم کو دھوکہ دینے کی حکومتی کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ کی شاہ خرچیوں ‘ کرپشن اور لوٹمار نے ہر پاکستانی کو اوسطاً ایک لاکھ پندرہ ہزار نو سو گیارہ روپے کا مقروض بنادیا ہے اور اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے واجب الادا قرضوں اور واجبات کا مجموعی حجم 233 کھرب 89 ارب 60 کروڑ روپے ہو گیاہے مگر اس کے باوجود نہ تو ملک میں انفرا اسٹرکچر میں کوئی بہتری آئی ہے ‘ نہ بجلی ‘ پانی و گیس کا بحران ختم ہوا ہے ‘ نہ عوام کو علاج و معالجہ یا تعلیم کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی انقلاب دکھائی دے رہا ہے اور نہ ہی عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری سے نجات حاصل ہوئی یا اس کی معاشی حالت بہتر ہوئی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بیرونی قرضے ملک و قوم کی نہیں بلکہ مقتدر طبقات کی خوشحالی ‘ عیاشی اور لوٹمار کیلئے لئے جارہے ہیں اور اگر قرض لیکر ملک چلانے کی پالیسی جاری رکھنے والے اس ملک پر مزید تادیر مسلط رہے تو بہت جلد کل قرضوں کا سالانہ سود ہماری کل قومی آمدنی سے تجاوز کر جائے گاجس کے بعد جو ہوگا اس کا تصور تک انتہائی بھیانک ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ اس قومی تباہی و بربادی کے ذمہ دار کرپشن و کمیشن کے رسیا قرض لیکر ملک چلانے اور معیشت میں خوشحالی کے جھوٹے دعوے کرنے والے ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے ایک بار پھر اغوا ¿ برائے تاوان اور قتل و غارت گری کی وارداتوںکے آغاز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج ‘ رینجرز اور پولیس نے انتہائی ذمہ داری و جانفشانی سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر کو پر امن بنانے کا جو کارنامہ انجام دیا تھا اسکی بناءپر کراچی کے عوام خود کو محفوظ تصور کرنے لگے تھے مگر اب جبکہ مقامی سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور سیاسی جماعتوں میں شامل امن دشمن کالی بھیڑیں بتدریج کیفر کردار تک پہنچادی گئی ہیں اچانک شہر میں دوبارہ سے قتل و غارت اور اغواءبرائے تاوان کی وارداتوں کا آغاز تشویشناک اور اس بات کی علامت ہے کہ کراچی میں ایکبار پھر جہادی تنظیموں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے عوام وامن دشمنوں کا اثرو نفوذ بڑھتا جارہا ہے جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے بصورت دیگر کراچی میں پھر سے امن کی تباہی رینجرز کی ہی نہیں بلکہ فوج اور بالخصوص نئے آرمی چیف کی بدنامی کے اسباب پیدا کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر تنقید کرنے پر تحفظات کے اظہار اور الیکشن کمیشن کی کارکردگی کے حوالے سے عمران خان کے بیانات و الزامات کو الیکشن کمیشن کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش قرار دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ ”آئینہ ان کو دکھایا تو برامان گئے “ ۔ راجونی رہنما ¶ں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی تو میٹرک اور انٹر بورڈ سے بھی زیادہ نقاص ہے جہاں سوئے اتفاق کسی نہ کسی طالبعلم کو اس کی حقیقی کارکردگی کے مطابق مارکس مل جاتے ہیں جبکہ رہی بات الیکشن کمیشن کی خود مختاری اور غیر جانبداری کی تو اس پر لگنے والے الزامات اور عوام میں بری طرح مجروح اس کا وقار اس کی غیر جانبداری اور خود مختاری کو ثابت کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جسٹس ثاقب نثار کو پاکستان کے 25ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحادکے بزرگ رہنما امیر علی سولنگی ‘ ملک عمر نذیر سولنگی ‘معین سولنگی ‘ غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی‘ نعمت اللہ سولنگی و دیگر نے یقین ظاہر کیا کہ جسٹس ثاقب نثار ملک میں آئین و قوانین کی پاسداری یقینی بناتے ہوئے عدل و مساوات کے اسلامی اصولوں کے مطابق وطن عزیز میں انصاف کا بول بالا کریں گے اور قومی و عوامی مفادات کو نقصان پہنچانے والے ہر فرد کا بلا تفریق و تخصیص احتساب کرتے ہوئے پانامہ لیکس میں ملوث تمام ملزمان سمیت ملک و قوم کو لوٹنے ‘ کرپشن و کمیشن ‘ اختیارات کے ناجائز استعمال اور دہشتگردوں و امن دشمنوں سمیت ہر قسم کی عوام دشمن مافیاز کی سرپرستی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچاکر عدلیہ کے دامن پر لگے سابقہ تمام داغوں کو دھوئیں گے۔