کراچی میں بجلی مزید مہنگی، 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی کی قیمتوں میں53 پیسے فی یونٹ اضافہ سے متعلق ’کے الیکٹرک‘ کی درخواست منظور کر لی، درخواست پر باضابطہ سماعت 17 دسمبر کو ہو گی۔

پیر کو ’کے الیکٹرک‘ نے نیپرا کو بجلی53 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ نیپرا کے مطابق درخواست میں’ کے الیکٹرک‘ نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ اکتوبر میں بجلی کی پیداوار پرفیول کی لاگت میں 85 کروڑ روپے اضافہ ہوا، اکتوبر میں ’کے الیکٹرک‘ نے ایک ارب 57 کروڑ 92لاکھ یونٹس فروخت کیے۔