کراچی:ایمپریس مارکیٹ کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی

Karachi fire

Karachi fire

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے صدر میں ایمپریس مارکیٹ کے قریب واقع ایک عمارت میں آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ اور گاڑیاں آگ بجھانے پہنچ گئیں۔

فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں، جبکہ امدادی اداروں کی ایمبولینسیں بھی آگ لگنے والی عمارت کے قریب موجود ہیں۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات اور اس سے ہونے والے نقصان کااندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔