کراچی: مختلف پولیس مقابلوں میں دو دہشت گرد ہلاک، 3 ملزمان گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) بلدیہ کے علاقے گلشن غازی سے ایک شخص کی پانچ روز پرانی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ٹارگٹ کلر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم آفتاب عرف ڈینگو ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ اس سے قبل لیاری کلری اور چاکیوڑاہ میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

ایس ایس پی سٹی فداحسین کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک ملزم زوہیب پیپلز پارٹی کے ایم پی اے واجا کریم داد کے قتل میں ملوث ہے۔

ہلاک ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت متعدد ورداتوں میں مطلوب تھے۔ دوسری جانب پریڈی میں پولیس نے کارروائی کر کے خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔