کراچی: ذاتی دشمنی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) بلدیہ میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ میں ملوث ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بلدیہ 24 مارکیٹ میں چوری کے معاملے پر دو گروپوں میں تصادم ہوا۔ تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے سے ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کی شناخت ریاض، وسیم، عارف، ابرار اور شہناز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے فائرنگ میں مبینہ طور پر ملوث ایک ملزم عالم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔