کراچی: فیکٹری کی لفٹ گرنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں فیکٹری کی لفٹ گرنے سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع ایک فیکٹری لفٹ گرنے سے تین مزدور شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ کارگو لفٹ کے ذریعے سامان کی منتقلی کے دوران پیش آیا ، جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کو راشد اور اصغر اور زخمی مزدور کو عدنان کے نام سے شناخت کیا گیا۔