کراچی کی خبریں 17/5/2017

 KAGAF Convention

KAGAF Convention

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان (کاگف) کے سالانہ کنونشن سے خطاب میں کچی آبادیوں کو لیز سے محروم رکھنے اور قدیم آبدیوں و گوٹھوں کی بلڈرز مافیا کے ہاتھوں فروخت کی مذمت اور کچی آبادیوں و گوٹھوں کو فوری طور پر لیز کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے میزبان و چیئرمین کاگف صاحبزادہ عمران نقشبندی ‘ مہمان خصوصی چیف جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد ‘ سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی ‘ نائب امیر جماعت اسلامی اسداللہ بھٹو‘ صحافی ودانشور ڈاکٹر عبدالجبار خٹک ‘ ممبران صوبائی اسمبلی شفیع جاموٹ‘خرم شیر زمان‘محفوظ یار خان ‘عبدالقادر ایڈوکیٹ ‘ اظہر جمیل ‘مزدور رہنما منظور احمد رضی ‘ ریحان یوسفزئی ‘ رہنما پیپلز پارٹی امان اللہ محسود ‘ جے یو آئی رہنما قاضی احمد نورانی ‘نائب صدر لیگل ونگ مسلم لیگ (ن) سردار صغیر احمد خان ایڈوکیٹ ‘ٹرسٹی سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ عارف لاکھانی ‘ دانشور محفوظ النبی ‘ سماجی رہنما رانا طارق‘ محبوب عباسی ‘ عبدالغنی کلمتی ‘قادر بخش بلوچ ‘سید خدا ڈنو شاہ ‘ یونس خاصخیلی ‘ احسان کھوسو ‘ میر اسماعیل بروہی ‘گل حسن کلمتی و دیگر سیاسی ‘ سماجی ‘مزدور رہنما ¶ں اورمحب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ استحصالی طبقہ ہر بار اقتدار پانے کیلئے پاکستان کے غریب عوام کو جھوٹے وعدوں اور پرفریب نعروں سے بہلاتا ہے مگر اقتدار پانے ے بعد صرف عوام کا گلا دباتا ہے اسی طرح جب سے پاکستان قائم ہو اہے ہر سیاسی جماعت اقتدار پانے کیلئے کچی آبادیوں کے مکینوں کو لیز دلانے کا وعدہ کرتی ہے مگر اقتدار پانے کے بعد اپنے وعدے سے مکر جاتی ہے جس کی وجہ سے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکین آج بھی زندگی گزارنے کی بنیادی سہولیات سے محرومی کی زندگی گزاررہے ہیں اسلئے ضروری ہے کہ کچی آبادیوں اور غریب طبقات کے مکین دولتمند سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں پراعتبار کی بجائے اپنی ہی آبادیوں کے مخلص ‘ دیانتدار ‘ تعلیم یافتہ اور با اعتبار افراد کو اپنے ووٹ کے ذریعے ایوانوں و اسمبلیوں بھیجیں تاکہ کچی آبادیوں میں رہنے والے اپنے علاقوں کے مسائل کے حل اور عوام کے حقوق کی آواز اٹھاسکیں !

سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری
سیاسی ‘ سماجی ‘ ثقافتی ‘ تعلیمی ‘ ادبی ‘ تجارتی ‘ صنعتی و حکومتی شخصیات و معززین شہر کی بڑی تعدادمیں شرکت
گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے سایانی ویلفیئر کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) دکھی انسانیت کی خدمت اور سماجی و فلاحی سرگرمیوں میں مصروف سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شہر کی معروف سیاسی ‘ سماجی ‘ ثقافتی ‘ ادبی ‘ تعلیمی ‘ تجارتی ‘ صنعتی اور حکومتی شخصیات کے علاوہ معززین شہر نے بڑی تعدادمیں شرکت کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی و گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین یونس سایانی ‘ وائس چیئرمین فاطمہ میمن ‘صدر عمران کاتیہ ‘سینئرنائب صدر اقبال ٹائیگر ‘ نائب صدر عثمان غنی ‘جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ ایوب صدیقی‘ جوائنٹ سیکریٹری نوید اختر ‘فائنانس سیکریٹری سکندر سایانی ‘انفارمیشن سیکریٹری شہریار راجپوت و دیگر سے حلف لیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی گجراتی سرکار امیر سولنگی ‘پیپلز پارٹی رہنما جیو خان بلوچ ‘ نادر بلیدی ‘ معروف نعت خواں عمران قادری ‘میمن رہنما الطاف میمن ایڈوکیٹ ‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘سماجی رہنما اقبال باوانی ‘ کراچی سماجی کونسل کے سینئر وائس چیئرمین سید حسین شاہ ‘ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اعجاز سیال ‘جوائنٹ سیکریٹری راشد خان و دیگر نے کہا کہ وسائل سے محروم مسائل زدہ پاکستانی معاشرے میں اپنے مسائل سے ہٹ کر کسی اور کے دکھوں کے بارے میں سوچنا بھی بڑی بات ہے اور ان حالات میں جو لوگ دوسروں کے مسائل کے حل کیلئے کوشش و کاوش اور جدوجہد کررہے ہیں وہ نہ صرف عظیم اور قابل احترام ہیں بلکہ ہم سب کو ان کا دامے ‘ درمے ‘ سخنے ہر طرح سے ساتھ دیتے ہوئے مالی اور اخلاقی ہر طرح کی مدد بھی کرنی چاہئے جبکہ سایانی ویلفیئر اپنے محدود وسائل میں جس دلجمعی ‘ دیانتداری اور فرض شناسی سے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے وہ قابل تحسین ہی نہیں قابل تقلید و ستائش بھی ہے اسلئے معاشرے کے ہر فرد کو ان سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے ان کی ہر طرح سے مد دکرنی چاہئے ۔

استحصالی طبقہ عوام کے گرد نیا شکنجہ کسنے کی تیاری کررہا ہے‘راجونی اتحاد
سالہا سال سے ملک وقوم کو لوٹنے والے اب چہرے بدل کر لوٹمار کی روایت جاری رکھنا چاہتے ہیں
عوا م کو انتخابات میںا ستحصالیوں کیخلاف فیصلہ دینا ہوگا کیونکہ قوم کو تبدیلی کا یہ موقع پھر نہیں ملے گا!

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی ودیگر نے عوام کو روایتی سیاسی جماعتوں کی نئی چالبازی سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کو کرپشن کا ذریعہ بناکر دولتمند سے دولتمند ترین ہونے والے عوام کو مزید نوچنے کھسوٹنے کیلئے اپنی اولادوں کو آگے لارہے ہیںاور ہر ایک کی کوشش ہے کہ اس کا بیٹا یا اسکی بیٹی وزیراعظم بن جائے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پرانے شکاری نئے جال سے عوام کو شکار کرنا چاہتے ہیں مگر عوام کو یاد رکھنا چاہئے کہ سانپ کا بچہ بھی سانپ ہی ہوتا ہے اسے کتنا ہی دودھ کیوں نہ پلا ¶ اسکی فطرت میں صرف ڈسنا ہی ہوتا ہے اسلئے نئے چہروں کے ذریعے عوام کے گرد پرانا استحصالی رسہ و گھیرا مزید تنگ کرنے کی سازش سے عوام کو ہوشیار رہتے ہوئے آئندہ انتخابات میں شخصیت پرستی ‘ لسانیت ‘ تعصب ‘ مسلک اور جانبداری سے بالاتر ہوکر کردار کی بنیاد پر نمائندوں کا انتخاب کرنا ہوگا کیونکہ پاکستانی قوم کے پاس مستقبل کو محفوظ بنانے کا یہ آخری موقع ہے اور اگر قوم نے اس موقع کو بھی ضائع کردیا تو پھر قرض کی سیاست کے ذریعے ملک وقوم کو گروی رکھنے والا استحصالی طبقہ قوم کوسامراجی قوتوں کے ہاتھوں فروخت کرکے اس کے مقدر میں ہمیشہ کیلئے یہود و ہنود کی غلامی لکھ دیگا ۔

ملک وقوم دشمن جلد بھیانک و عبرتناک انجام سے دوچار ہونگے ‘سولنگی اتحاد
کمزور ‘ مظلوم اور حقوق سے محروم برادریاں استحصالی نظام وطبقات کیخلاف یکجا ہورہی ہیں‘ امیر علی سولنگی
انقلاب نزدیک ہے‘ظلم ‘ استحصال اور جبر کیخلاف جلد اعلان بغاوت ہونےوالا ہے‘ عمائدین سے خطاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے سولنگی عمائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سولنگی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سولنگی برادری نے استحصالی نظام سیاست و حکومت کیخلاف اور عوامی حقوق کیلئے متحدو مجتہد ہوکر قوم کی رہنمائی کیلئے جو شمع جلائی تھی اس کی روشنی چہار سو پھیلنے لگی ہے اور پاکستان میں بسنے والی دیگر کمزور ‘ مظلوم اور حقوق سے محروم برادریاں بھی سولنگی برادری کی طرح استحصالی نظام کیخلاف متحد و یکجا ہونے لگی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انقلاب نزدیک اور جلد ظلم ‘ استحصال و جبر کیخلاف اعلان بغاوت ہونے والا ہے ۔ امیر سولنگی مزید کہا کہ استحصالی طبقات نے اقتدار ‘ دولت اور اسلحہ کی طاقت سے عرصہ دراز سے اپنا یرغمال بنایا ہوا تھا اور غنڈوں کی فوج کے ذریعے عوام کے حق انتخاب کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کرنے والوں نے کبھی بھی عوام کی فلاح وبہبود اور ترقی کو ترجیح نہیں دی بلکہ ہمیشہ ذاتی مفادات کیلئے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا مگر اب قوم ان دشمنوں کیخلاف متحدویکجا ہورہی ہے اور ان کا عبرتناک انجام بہت نزدیک ہے جس کا سہرا تاریخ میں ہمیشہ سولنگی برادری کے سر لکھا جائے گا کیونکہ سولنگی برادری کے اتحاد اور حق کی آواز اٹھانے کی جرا ¿ت نے ہی دیگر قومیتوں اورت برادریوں کو عزم وحوصلہ ہی نہیں بخشا بلکہ نشان منزل بھی بتایا جس کیلئے پوری پاکستان قوم انقلاب کے بعد انشاءاللہ سولنگی قوم کے مشکور ہوگی ۔