کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق

Gun Fire

Gun Fire

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے تین ہٹی میں دکان پر فائرنگ سے سعید اور اسکے دو بیٹے زاہد اور کاشف زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زاہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا۔

پولیس کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ فائرنگ کی جگہ سے نائن ایم ایم پستول کے 6 خول ملے ہیں۔ پولیس حکام نے خول تحویل میں لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ موچکو میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔

جمیشد روڈ پر معروف اداکار راوف لالہ کو موٹر سائیکل سواروں نے لوٹ لیا۔ رائوف لالہ کا کہنا ہے کہ ڈاکوں نے 90 ہزار روپے اور پرس چھین لیا۔ سہراب گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کر کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ کی 6 وارداتوں میں ملوث ہے۔

لیاری چاکیوڑاہ سے گینگ وار کے 2 کارندے پکڑ لیے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار دنوں ملزمان کا تعلق بابا لاڈلا گروپ سے ہے۔