کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چار افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ اورنگی ٹاؤن قطر موڑ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا ساتھی زخمی ہو گیا۔ طارق روڈ پر فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔

منگھوپیر کے علاقے میں مکان سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران دو ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا۔ لیاری کلری میں پولیس مقابلے کے دوران دو بھتہ خور گرفتار کر لیے گئے۔ کورنگی میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

کورنگی میں پولیس نے سات ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے چار پولیس اہلکاروں سمیت چھے افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا۔