کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق، پولیس افسر زخمی

Karachi firing

Karachi firing

کراچی (جیوڈیسک) کورنگی انڈسٹریل ایریا کے قریب مسلح موٹر سائکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر ممتاز شاہ زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ممتاز شاہ اینٹی کار لفٹنگ سیل میں تعینات ہیں۔ ممتاز شاہ کو تین گولیاں لگی ہیں۔

انہیں شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب گلستان جوہر بلاک 9 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اختر ملہی نامی شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ صفورہ گوٹھ میمن سوسائٹی کے قریب سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت 55 سالہ رزاق کے نام سے کر لی گئی ہے۔