کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں جیولر سمیت 2 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کلفٹن نیلم کالونی میں نامعلوم افراد نے دکان پر فائرنگ سے حیدر علی جاں بحق ہو گیا۔ قیوم آباد میں پی سی او پر فائرنگ کر کے ابرہیم نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

پریڈی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ دوسری جانب شہر کےمختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کر کے 9 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزموں میں دہشتگرد، گینگ وار اور عسکری ونگ کے ملزمان شامل ہیں۔

گرفتار ملزموں سے ایس ایم جی رائفل سمیت دیگر ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔