کراچی: فائرنگ و پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جان سے گئے

Karachi 2 Killedin Firing

Karachi 2 Killedin Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے ابوالحسن الصفہانی روڈ کے قریب واقع بخش گوٹھ میں گھر سے 28 سالہ زاہدہ کی لاش ملی ہے۔ مبینہ ٹاون تھانہ پولیس کے مطابق مقتولہ کو سر پر وار کرکے قتل کیا گیا ہے۔

ادھر لانڈھی زمانہ آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس سے 60 سالہ عبدالرحمان جاں بحق ہوگئے۔