کراچی : فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق

Edhi Embulance

Edhi Embulance

کراچی (جیوڈیسک) سعیدآباد گلشن مزدور میں بیٹے نے ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کا دماغی توازن درست نہیں لگتا۔ دوسری جانب شرافی گوٹھ میں فائرنگ کر کے ماں اور بیٹے کو قتل کر دیا گیا۔

انچارج شعبہ حادثات جناح اسپتال ڈاکٹرسیمی جمالی کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت فاروقی بی بی جبکہ بیٹے کی رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے میں ایک بچہ عرفان بھی زخمی ہوا جسے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔

تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔