کراچی: 3 پروازیں 790 عازمین حج کو لیکر سعودی عرب روانہ

Jinnah International Airport

Jinnah International Airport

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ائر پورٹ سے نجی ائر لائنز کی 3 پروازیں 790 عازمین حج کو لیکر سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگئیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے عازمین حج کی قرعہ اندازی شفاف طریقے سے کی گئی۔ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی 3 پروازیں 790 عازمین کرام کو لیکر جدہ اور مدینہ منورہ روانہ ہوئیں۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و حج سردار یوسف نے عازمین حج کو استقبالیہ دیا۔

اس موقع پر سردار یوسف کا کہنا تھا کہ قرعہ اندازی کا عمل شفاف طریقے سے کیا گیا ہے اور اس سال ایک لاکھ 43 ہزار 368 پاکستان حج کا فریضہ ادا کرنے کے لیے حجاز مقدس روانہ ہوں گے ۔حج پر جانے والے افراد نے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پہنچنے پر سعودی حکام کی جانب سے عازمین کو سم دی جائے گی جس میں 5 ریال کا بیلنس ہوگا۔عازمین حج کا کہنا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی حکومتی اقدامات بہتر ہونگے اور وہ فریضہ حج بہتر طور پر ادا کرسکیں گے۔