کراچی: سچل میں پولیس مقابلہ 4 دہشت گرد مارے گئے

Police Encounter

Police Encounter

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سچل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کا سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی سے تھا اور وہ نعیم بخاری اور فاروق بھٹی کے قریبی ساتھی تھے۔

ہلاک ہونے والے دو دہشت گردوں کی شناخت سہیل عرف پنگا اور نعمان اختر کے نام سے کی گئی۔ ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ سہیل عرف پنگا پانچ ہزار روپے کے عوض ٹریفک پولیس اہلکاروں کو قتل کرتا تھا۔