نیشنل بنک کی ٹیم نے عثمان آباد یونین کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

 All Paksitan NBP Dr Muhammad Ali Shah Football Tournament

All Paksitan NBP Dr Muhammad Ali Shah Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ککرز فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی پر جاری آل پاکستان نیشنل بنک ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے چوتھے کوارٹر فائنل معرکہ میں میزبان نیشنل بنک کی ٹیم نے مد مقابل مضبوط حریف عثمان آباد یونین کو 6-2سے مات دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

کھیل کی خاص بات نیشنل بنک کے اسٹرائیکر کھلاڑی فاروق شاہ کی خوبصورت ہیٹ ٹرک تھی جنہوں نے 3خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ مقبول نے 2اور ثناء اللہ نے این بی پی کی جانب سے ایک گول اسکور کئے جبکہ عثمان آباد یونین کی جانب سے محمد حسین اور آزاد نے ایک ایک گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔کھیلے گئے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل مقابلے میں ریفریز کے فرائض فیفا ریفری ارسلان شریف ،محمد سلیم اور اسلام انصاری نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر عبداللہ ہارون اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔