آل کراچی بابو شاہ، استاد دائود شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ میں شہباز گرین اور سرحد اسپورٹس کی شاندار کامیابی

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ حسینی فٹ بال کلب اور الیون اسٹار کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی سید با بو شاہ و استاد دائود شیدی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں شہباز گرین نے مد مقابل ینگ میراں کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیدی۔

مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ی پر ختم ہوا دوسرے میچ میں سرحد اسپورٹس لانڈھی نے مد مقابل سرحد پختون کلب کو 3-2سے زیر کردیا ۔میچ کی خاص بات سرحد اسپورٹس کے انٹرنیشنل کھلاڑی محسن خان کا نہایت عمدہ کھیل تھا جنہوں نے 3گوکرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ سرحد پختون کے شہزاد نے دو گول اسکور کئے اس موقع پر میچ میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے کوارڈینٹر نیئر رضا خان نے خصوصی شرکت کی۔

سرحد اسپورٹس کی شاندار فتح پر تمام آفیشل نے پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ ٹیم آئندہ بھی اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی ،ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں پھول پتی اسٹارنے آسکانی برادرز کو 2-0سے ہرا دیا ،مکران اسپورٹس نے مد مقابل بجلی اسپورٹس کو 1-0سے شکست دیدی۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض شوکت گھوٹائی ،نیاز احمد اور نذر شباب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد عرفان اور محمد اسلم جبکہ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔