آل کراچی انیس و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل مقابلوں کا آغاز (کل) مورخہ 26فروری 2016ء بروز جمعہ سے ہوگا۔

پہلا کوارٹر فائنل مقابلہ 26فروری 2016ء کو ہزارہ محمڈن بمقابلہ جلال مراد ،27فروری کو دسرا کوارٹر فائنل مقابلہ سالار ویلفیئر سینٹر بمقابلہ خیبر مسلم ،28فروری کو تیسرا کوارٹر فائنل مقابلہ میزبان کلب سرحد اسپورٹس بمقابلہ شرافی محمڈن اور 29فروری کو چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل مقابلہ اعظم اسپورٹس بمقابلہ ماری پور بلوچ کھیلا جائیگا۔

ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق کوارٹر فائنل معرکوں کی تمام تر تیاری مکمل کرلی گئیں ہیں۔