آل کراچی دائود شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ حسینی فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی حاجی سید با بو شاہ و استاد دائود شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگ کلری نے مد مقابل ینگ بلوچ کو پنالٹی ککس پر 6-5سے شکست دیدی۔

دوسرے میچ میں لیاری محمڈن نے کلری محمڈن کو پنالٹی ککس پر 5-4سے زیر کردیا۔تیسرے میچ میں لیاری بلوچ نے مضبوط حریف سالار ویلفیئر سینٹر کو 4-2سے شکست دیدی۔

چوتھے میچ میں بغدادی اسپورٹس نے سوات اسپورٹس کو 2-0کے مارجن سے شکست دیدی ۔پانچوں میں میز بان کلب ینگ حسینی نے مد مقابل ابراہیم میموریل کو 2-1سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔