آل کراچی جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) برما محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم پر آل کراچی 40 سالہ جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا۔

افتتاحی میچ بلوچ اسٹار شرافی اور ارکان اسپورٹس اورنگی ٹائون کے مابین کھلا گیا جسے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر ارکان اسپورٹس کو5-4سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اپنے نام کرلیا کھیل کے دوران مقابلہ 1-1گول سے برابری پر ختم ہوا بلوچ اسٹار کے شمیر اور ارکان اسپورٹس کے وقاص نے گول اسکور کئے ٹورنامنٹ کا افتتاح معروف سماجی رہنماء حافظ منصور نے فٹ بال کو کک لگا کر کیا۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر حاجی محمد اسلام ،سیکریٹری مسلم برادرز فٹ بال کلب محمد سلام ،ایچ ایم حنیف و دیگر موجود تھے ٹورنامنٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے پہلا مقابلہ ینگ آزاد کورنگی بمقابلہ گلشن ملت اور دوسرا میچ شمع مسلم اورنگی بمقابلہ مسلم اسٹار لانڈھی کے مابین کھیلا جائیگا ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری سعید عالم ،محمد شکیل اور محمد سلیم سلا نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر عبدالغنی کے پی ٹی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

Barma Mohammadan Football Club

Barma Mohammadan Football Club