آل کراچی غلام محمد حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ : کورنگی بلوچ اور نیشنل شاہین کی کامیابی

Football

Football

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری “آل کراچی غلام محمد حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ “میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔

کھیلے گئے پہلے میچ میں کورنگی چمپئن نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کورنگی بلوچ نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت نارتھ مسلم فٹ بال کلب کو 5-0کے مارجن سے شکست دیدیا۔ فاتح ٹیم کورنگی بلوچ کی جانب سے سعید اور نعمان نے 2،2گول اسکور کئے جبکہ عمیر نے ایک گول داغنے میں کامیابی حاصل کی ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔

دوسرے میچ میں انٹر نیشنل فٹ بالر فاروق شاہ کی قیادت میں نیشنل شاہین نے مد مقابل مضبوط حریف چنیسر بلو کو 3-1سے ڈھیر کردیا نیشنل شاہین کی جانب سے ممتاز ،عمیر اور فاروق شاہ نے ایک ایک گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

کھیلے گئے دیگر میچوں میں شفیع محمڈن لیاری نے برمامحمڈن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0سے ،کلمت اسٹار نے ملیر ینگ بوائز کو 2-1سے ،سلطان آباد یونین نے بلوچ اسٹار کو 2-0سے جبکہ شہباز گرین نے رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹائون کو 3-1سے ہرا کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض خالد ممتاز جمی ،سراج الدین طالب ،محمد ابراہیم ،پٹیل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد عدنان ،ایم خالد اور نسیم اختر تھے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر