آل کراچی جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ آل برادرز نے میدان مار لیا

Karachi Football Tournament

Karachi Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) برما محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی 40 سالہ جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں آل برادرز نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت سرحد اسپورٹس لانڈھی کو 4-0سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کی جانب سے ثناء اللہ نے 2 جبکہ سلمان رحیم اور مختار نے ایک ایک گول اسکور کئے۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ملیر فتح محمد بلوچ کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر سیکریٹری ڈی ایف اے ایسٹ عبید اللہ خان،عرفان میموریل کے روح رواں سید عثمان شاہ ،نائب صدر ڈی ایف اے ملیر رفیق بلوچ ،اجمل خٹک ،حاجی محمد اسلام و دیگر موجود تھے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں جلال مراد نے دلبود محمڈن کو پنالٹی ککس پر 3-2سے شکست دیدی ،دوسرے میچ میں ہزارہ محمڈن نے شاہین افغان کو 6-3سے ہرا دیا ۔تیسرے میچ میں ملیر نیشنل نے گلستان فرینڈز کو 2-1سے زیر کردیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز سعید عالم ،محمد شفیع ،عبدالغنی کے پی ٹی اور محمد سلیم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف ،اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔