آل کراچی انیس و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے آخری کوارٹر فائنل مقابلے میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ڈسٹرکٹ ایسٹ چمپئن ٹیم اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کی مضبوط ٹیم ماری پور بلوچ کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کھیل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا دوسرے ہاف میں اعظم اسپورٹس کی جانب سے سلیم اللہ اور عقیل نے لگا تار دو گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی لیکن یہ برتری اس وقت ختم ہوگئی جب ماری پور بلوچ کی جانب سے شاکر اور کیپٹن شمیر نے دو گول اسکور کرکے مقابلہ 2-2کردیا۔

تاہم پنالٹی ککس مرحلے میں اعظم اسپورٹس ڈر گ روڈ نے 4-3سے کامیابی حاصل کرلی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نائب صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن عمر زادہ روغانی سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر کوارڈینٹر ویسٹ رضا خان ،ایشلے جانی ،سیکریٹری ڈی ایف اے ملیر شاہد تاج ،ٹورنامنٹ سیکریٹری رفیق بلوچ ،کوچ اللہ داد محمڈن محمد علی ،عبدالخالق جوکھیو ،سماجی رہنماء رضا گبول ،صدر ایسٹ صدیق گبول ،احمد بلوچ ،طارق خان اور دیگر موجود تھے کھیلے گئے۔

میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل ریفری سعید عالم نے اپنے معائونین ساتھیوں ،عبدالغنی کے پی ٹی اور کیپٹن جمال کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر با با آدم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔