آل کراچی غلام محمد حافظ محمد اعجاز فٹ بال ٹورنامنٹ

Football

Football

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کالونی اسپورٹس ملیر کے زیراہتمام کالونی اسپورٹس کمپلیکس پر جاری “آل کراچی غلام محمد حافظ محمد اعجاز فٹ بال ٹورنامنٹ میں کورنگی کی معروف ٹیم اسلامیہ اسپورٹس نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت شاہ فیصل ٹائون کی معروف ٹیم کوہاٹ اسپورٹس کو 5-2سے شکست دیدی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے رابید نے نہایت عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 3گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ حفیفا اور راشد نے ایک ایک گول اسکور کئے دونوں ٹیموں نے دوران کھیل شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

دوسرے میچ میں ملیر یونین نے مد مقابل واصف میموریل کو ناٹ آئوٹ کرتے ہوئے 6-1سے ڈھیر کردیا تیسرے میچ میں کھوکھر آپار نیشنل نے گلشن اسپورٹس کو 2-2کی برابری کے بعد پنالٹی ککس کی بنیاد پر 5-4سے شکست دیدیا۔

کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض خالد ممتاز جمی ،سراج الدین طالب ،اور پٹیل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر نسیم اختر اور ایم اے خالد تھے ۔کل بروز اتوار 3میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ ملیر محمڈن اور 36-Bسینٹر ،دوسرا میچ ساجدی محمڈن اور لیاری کی معروف ٹیم لعل بخش میموریل جبکہ تیسرا میچ ینگ بلوچ لیاری اور ہزارہ یونائٹیڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر