آل کراچی جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) برما محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی 40سالہ جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 4اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں عمراسٹار نے مد مقابل ینگ اسلام لیاری کو 2-1سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کے اعجاز احمد نے 2گول اسکور کئے جبکہ حریف ٹیم کا واحد گول شفیع نے کیا۔

دوسرے میچ میں فرنٹیئر مجاہد نے مضبوط حریف ایف سی روز ورز کو 2-0سے مات دیدی ۔تیسرے میں لائٹ آف بلوچ نے ساحل محمڈن کو 2-0سے جبکہ چوتھے میچ میں بلوچ کلب ملیر نے بلوچ اسٹار گذری کو3-1سے شکست دیدی ان میچوں میں ریفریز کے فرائض سعید عالم ،محمد سلیم ،عبدالغنی کے پی ٹی ،شکیل راجر اور سید اعجاز حسین نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

ٹورنامنٹ میں آج مزید دو اہم مقابلے منعود ہونگے پہلا میچ امتیاز اسپورٹس بمقابلہ ینگ جمال لانڈھی جبکہ دوسرا مقابلہ غریب نواز ڈالمیا بمقابلہ غنی الیون کھیلا جائیگا۔