آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں 3 اہم میچوں کے فیصلے

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام گیٹ فارما کے تعاون سے جاری آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں جام الیون ملیر نے مد مقابل شہباز گرین کو 6-3سے شکست دیدی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے اخلاص نے خوبصورت ہیٹ ٹرک کے ساتھ 3گول اسکور کئے جبکہ لیاقت ،امن اور شہباز نے بھی گول کئے شہباز گرین کے ثناء اللہ نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 3گول اسکور کئے ۔دوسرے میچ میں کراچی ککرز نے نیشنل شاہین کو 4-1سے مات دیدی۔

تیسرے میچ میں ساجدی محمڈن نے دلکش اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اورنگی بلوچ کو 5-0سے زیر کردیا ،ساجدی محمڈن کے اسماعیل ،عبدالرحمن ،اور عمیر نے خوبصورت گول کئے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض شاہنواز ،عبدالباقی اور غفار نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل۔