کالونی اسپورٹس ملیر کے تحت آل کراچی غلام محمد حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

All Karachi Football Tournament

All Karachi Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب سعود آباد ملیر کے زیر اہتمام کالونی اسپورٹس کمپلیکس پر “آل کراچی غلام محمد ،حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ 2017ء “کا شاندار آغاز ہوگیا۔

افتتاحی میچ مسلم برادرز اور گلشن اتحاد کے مابین کھیلا گیا جو کہ وقت مقررہ تک بغیر کسی گول کے بر ابر رہا ۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے سیکریٹری کیپٹن عبید اللہ خان نے غلام محمد کے پوتے کے ہمراہ فٹ بال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔

اس موقع پرٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ ضمیر السلام ،آرگنائزنگ سیکریٹری امیر محمد خان ،کوارڈینٹر ایم اے خالد ،معروف فٹ بال آرگنائزر ریاض احمد ،میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل ،ڈی ایف اے نواب شاہ کے سیکریٹری ماسٹر ریاست علی ،اجمل خٹک ،محمد شمیم اور دیگر موجود تھے۔

افتتاحی میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری خالد ممتاز جمی ،پرویز خان ،پٹیل اور سلیم شاہ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محسن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر