کراچی : گودھرا سوسائٹی میں گودام میں آتشزدگی، لاکھوں کی لکڑی نذر آتش

Karachi Fire

Karachi Fire

کراچی (جیوڈیسک) نیو کراچی میں گودھرا سوسائٹی کے قریب لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ پر فائربگیڈ کی 4 گاڑیوں نے قابو پالیا۔ آتشزدگی کے واقعے میں لاکھوں روپے کی لکڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔

نیو کراچی کے علاقے گودھرا سوسائٹی میں لکڑیوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے کچھ ہی لمحوں میں شدت اختیار کرلی۔ گودام میں موجود ملازمین نے فائربگیڈ کو طلب کیا۔

فائر بریگیڈ کی جانب سے 4 فائر ٹینڈز اور ایک باوزر نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ آتشزدگی کے واقعے میں گودام میں موجود لاکھوں روپے کی لکڑی جل کر خاکستر ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو حکام نے 1 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔