کراچی کی خبریں 9/11/2015

Gujarati National Movement Protests

Gujarati National Movement Protests

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) یوم سقوط جونا گڑھ کے موقع پر گجراتی قومی موومنٹ ‘ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن ‘ ورلڈ جونا گڑھ آرگنائزیشن او ر جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والی برادریوں کی جماعتوں و عوام کے اشتراک سے جونا گڑھ پر بھارتی تسلط کےخلاف یوم سیاہ منایا گیا اس سلسلے میں مرکزی تقریب نواب آف جونا گڑھ کی زیرصدارت جونا گڑھ ہاوس میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سربراہ گجراتی قومی موومنٹ امیر پٹی العروف گجراتی سرکار سورٹ ویر تھے جبکہ تقریب کے بعد فرزند جونا گڑھ اقبال چاند نے جونا گڑھ ہاوس تا کرا چی پریس کلب پر امن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیاجس میں جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والی جماعتوں کے عہدیداران و ممبران کے علاوہ جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے نواب آف جونا گڑھ ہزہائی نیس نواب جہانگیر خانجی ‘ امیر پٹی المعروف گجراتی سرکار سورٹھ ویر ‘ ناصر پٹیل ‘ ملک اسلم ‘ اقبال ساند ھ‘ یاسین مہران والا‘ صدیق ہنگورجہ ‘ الطاف ایڈوکیٹ‘ ایڈوکیٹ صدیق بلوچ ‘ قاسم پٹیل ‘ اسمٰعیل جونیجو ‘ مصطفی خان ‘ صدیق باپو ‘ امین باپو ‘ محمد علی مموبھائی ‘ موسیٰ ساندھ‘ سلیم لودھی ‘ موسیٰ تھیبو ‘ سلطان ساگر ودیگر نے کہا کہ جونا گڑھ پاکستان کا آئینی حصہ ہے جس پر بھارت جبراًقابض ہے جبکہ بھارت میں مودی حکومت کی آشیر باد سے بڑھتی ہوئی ہندو مذہبی جنونیت اور آر ایس ایس ‘ وشوا ہندو پریشد ‘ شیو سینا کی بڑھتی دہشتگردی او ر اقلیتوں کیخلاف چلائی جانے والی منظم مہم بھارت میں عنقریب مسلم کش فسادات اور جونا گڑھ کی عوام کیلئے خطرات کا پتا دے رہے ہیں اسلئے حکومت پاکستان ‘ اقوام متحدہ اور مہذب و پر امن اقوام عالم کو مسئلہ کشمیر کے تصفیہ کے ساتھ جونا گڑھ کے پاکستان کیساتھ الحاق کو بھی جلد سے جلد یقینی بنانے کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کردارادا کرنا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کی پیشگی مبار کباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا انتخاب لڑنے والے ایاز صادق کو حاصل ایم کیو ایم، جمعیت علمائے اسلام (ف)، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں سمیت فاٹا اراکین کی حمایت ان کی فتح کی ضمانت ہے جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار شفقت محمود کو صرف اپنی جماعت اور شیخ رشید کاایک ٹکٹ ملنے کی توقع ہے اسلئے شفقت محمود کیلئے ایاز صادق پر سبقت کا حصول کسی طور ممکن نہیں اسلئے تحریک انصاف نے ایاز صادق کے مدِ مقابل اپنا امیدوار لاکر سیاسی قوت کا مظاہرہ تو کیا ہے یہ طرز عمل دانشمندی اور جمہوری رویوں سے انحراف بھی ہے کیونکہ اسپیکر اسمبلی غیر جانبدار عہدہ ہوتا ہے اور ایاز صادق کا کردار ماضی میں اس عہدے پر غیر جانبداری کا اظہار کرتا رہا ہے اس لئے عمران خان کی تھوڑی سی سنجیدگی اور ایثار اسپیکر اسمبلی کے غیر جانبدارانہ عہدے کیلئے ایاز صادق کے متفقہ و بلا مقابلہ انتخاب کی راہ ہموار کرکے بہتر جمہوری روایات کی بنیاد رکھ سکتاتھا مگر خان صاحب نے مزاج نے انہیں اس کی اجازت نہ دیکر تحریک انصاف کو سیاست کے میدان میں تنہاکرکے مستقبل کیلئے مزید مشکلات کا دروازہ کھول دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی جانب سے امریکی ریاست لاس اینجلس کے کونسل آفس میں بحیثیت کونسل جنرل تعینات ہونے والے حامد اصغر کی کھلے عام شراب نوشی ‘ متعصبانہ رویئے اور عمائدین پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ تضحیک و تحقیر آمیز سلوک کیخلاف کونسل آفس سے احتجاج کرتے ہوئے لاس اینجلس پاکستانی کمیونٹی نے حکومت پاکستان ‘ سفارتخانہ پاکستان اور سفیر پاکستان جلیل احمد سے حامد اصغر کی فوری برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حامد اصغر کی کھلے عام شراب نوشی ‘ تقریبات میں شراب کی فرمائش اورغیر اخلاقی حرکات کمیونٹی کیلئے شرمساری ‘ پاکستان کی بدنامی اور اسلام اساس کو ٹھیس پہنچانے کا باعث بن رہی ہیں اسلئے موصوف کی برطرفی میں تاخیر پاکستان کے مفادات اور کمیونٹی کے اتحاد کیلئے ضرررساں ثابت ہوگی ۔ لاس اینجلس پاکستانی کمیونٹی نے یہ بھی الزام لگایا کہ کونسل آفس میں نو تعمیر شدہ کثیرالمقاصد ہال کی افتتاحی تقریب میں موصوف نے شراب و عیش کی محفل سجاکر نہ صرف امریکہ میں پاکستان کو بدنام کیا بلکہ کمیونٹی کے سر بھی شرم سے جھکادیئے جبکہ ایوارڈ تقریب کے نام پر اقربا پروری و لسانیت پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جن لوگوں کو ایوارڈ زدیئے ا کا کرداراور خدمات قطعاً ان ایوارڈ کے قابل نہیں تھے جبکہ موصوف اپنے چند دیرینہ احبابا ور ایک نام نہاد آرگنائزیشن کی مشاورت سے کمیونٹی کو اعتماد لئے بناءہی کمیونٹی کے حوالے سے فیصلوں کے ذریعے پر عدم اعتماد کا اظہار اور اسے نتشار و نفاق کا شکار کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی وجہ سے کمیونٹی میں شدید اشتعال و اضطراب ہے جبکہ امریکہ میں مقیم لاس اینجلس پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت اور کونسل آف پاکستان افیئرز کے چیئرمین ڈاکٹر منصور شاہ سمیت کمیونٹی کے قابل تعظیم و تکریم شخصیات کے ساتھ کونسل جنرل حامد صغر خان کے متعصبانہ رویئے اور تضحیک و تحقیر آمیزسلوک کمیونٹی کیلئے ناقابل برداشت اور پوری کمیونٹی کی تذلیل کے مترادف ہے اسلئے کمونٹی حامد اصغر کی فوری برطرفی کا مطالبہ کرتی ہے۔