کراچی :گلشن اقبال کے فلیٹ میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

Karachi Blast

Karachi Blast

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فلیٹ پیٹرول کی بوتل میں آگ لگنے سے دھماکا ہوگیا،جس سے فلیٹ کا مالک نظام الدین جاں بحق ہوگیا۔

ایس پی گلشن اقبال ڈاکٹر فہد کے مطابق گلشن اقبال بلاک 13ڈی میں واقع فلیٹ میں رہائش پذیر 60سالہ نظام الدین نے واش روم میں سگریٹ جلائی جس سے وہاں قریب ہی رکھی پیٹرول کی بوتل میں آگ لگ گئی اور دھماکا ہوگیا۔

دھماکے سے فلیٹ مالک نظام الدین جاں بحق ہوگئے۔ ایس پی گلشن اقبال کے مطابق جائے وقوعہ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے بھی کلیئر کروا لیا گیا ہے۔