آل کراچی حاجی تنویر حسین یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں شہر قائد کی معروف ٹیم اسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون کی فتح

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل فائٹر فٹ بال کلب کالا پل کے زیر اہتمام جاری آل کراچی حاجی تنویر حسین یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں شہر قائد کے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل معروف ٹیم اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون نے مضبوط حریف گذری اسٹار کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6گول سے شکست دیکر ہوش ٹھکانے لگا دیئے۔

مخالف ٹیم کوئی بھی گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ،اُسامہ اسپورٹس کے عمران اور عرفان کا شاندار کھیل کا مظاہرہ 2،2گول اسکور کئے جبکہ فیضان اور عامر نے ایک ایک گول اسکور کئے دوران کھیل ابتداء ہی سے گذری استار کی ٹیم بالکل بے بس نظر آئی اور اُسامہ اسپورٹس کھیل پر مکمل چھائی رہی اور مخالف ٹیم کے خلاف تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

کھیل کی خاص بات اُسامہ اسپورٹس کے کھلاڑیوں شہباز،محمد بخش اور گول کیپر کینڈی کا نہایت عمدہ اور دفاعی کھیل تھا۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی کلفٹن شاہین فٹ بال کلب کے سیکریٹری با بو شیر افضل کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض محمود لاسی ،زاہد حسین اور طاہر قادری نے انجام دیئے۔