کراچی میں‌ گرمی کے باعث مزید انتالیس افراد جاں بحق ہو گئے

Dead Body

Dead Body

کراچی (جیوڈیسک) ہیٹ اسٹروک کے باعث سرکاری و نجی اسپتالوں میں اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ سب سے زیادہ اموات جناح اسپتال میں ہوئیں جہاں دس دنوں کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 369 افراد جاں بحق ہوئے ۔ عباسی شہید اسپتال میں 204 افراد جاں بحق ہوئے۔ سول اسپتال میں 176 افراد گرمی سے دم توڑ گئے۔

بلدیہ عظمی کے مختلف اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں 36 ہلاکتیں ہوئیں۔ سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں 27، سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی اسپتال میں 27 شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال میں 39 افراد گرمی سے جاں بحق ہوئے۔ سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال 17 افراد ہلاک ہوئے۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب میں 51ہلاکتیں ہوئیں۔

اس کے علاوہ جن نجی اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتیں ہوئیں ان میں آغا خان اسپتال، پٹیل اسپتال، میمن میڈیکل اسپتال، انڈس اسپتال، ضیاالدین اسپتال اور لیاقت آباد شامل ہیں۔ اسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں موسم قدرے بہتر ہوا ہے جس کی وجہ سے گرمی سے ہلاکتیں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

ڈی جی ہیلتھ سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے علاوہ گرمی سے ہلاک ہونے والے 10 افراد کا تعلق اندرون سندھ کےعلاقوں سے تھا۔