کراچی میں شدید گرمی کا دوسرا دن، درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہنچ گیا

Karachi,

Karachi,

کراچی (جیوڈیسک) شہرقائد میں دوسرے روزبھی گرمی کا زورہے تاہم محکمہ موسمیات نے آج معتدل ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا ہے۔
کراچی میں سمندرسے چلنے والی ہوا میں کمی کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اوردن 1 بجے تک درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی 50 فیصد سے کم ہے جب کہ مغربی اورشمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں،جس کی رفتار 10 سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

ہیٹ ویوو کے اثرات سے متاثرہ لوگوں کی طبی امداد کے لیے شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں مناسب انتظامات تو کئے گئے ہیں لیکن نا تو سڑکوں اوربازاروں پر کسی قسم کی سہولیات مہیا کی گئیں ہیں اورنا ہی کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کو لوڈ شیڈنگ سے ریلیف دیا جارہا ہے بلکہ کئی علاقوں میں تو غیر اعلانیہ طور پر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔