کراچی کی خبریں 1/4/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ میں اضافے سے ہونے والے عوامی و اقتصادی نقصان اور عوام کو پہنچنے والی ذہنی ‘ جسمانی و روحانی اذیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے دہشتگردی اور کرپشن کی طرح توانائی بحران بھی پاکستان کے خوشحال مستقبل کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے اور افسوسناک بات یہ ہے کہ دہشتگردی سے نجات اور کرپشن کے خاتمے میںعدم سنجیدگی کا شکار حکمران طبقہ عوام کو لوڈ شیڈنگ اور توانائی بحران سے نجات دلانے میں بھی ناکام ہے کیونکہ کرپشن و کمیشن کی لت کا شکار مقتدر طبقات اپنے ہوس زر کی تسکین کیلئے اختیارات پر کنڈلی مارے بیٹھے ہیں جبکہ مسائل کے حل اور بحرانوں سے نجات کیلئے اختیارات کی نچلی سے نچلی سطح تک تقسیم کے ذریعے عوام کو با اختیار بنانا انتہائی ضروری ہے اس حوالے سے خود مختار ڈویژنل کونسلوں کے ذریعے ملک مقامی خود مختاری نافذ کرکے عوام کو با اختیارو شریک اقتدار بنانے وطن عزیز کو دہشتگردی ‘ کرپشن ‘ توانائی بحران اور دیگر تمام مسائل و مصائب سے نجات دلانے کا ضامن مقامی حکومتوں کا قابل عمل فارمولہ ایم آر پی کی جانب سے وطن عزیز کی تمام سیاسی جماعتوں ‘ قیادتوں ‘ اراکین پارلیمان ‘ سیاستدانوں اور مقتدر طبقات کو ارسال کئے طویل عرصہ گزرچکا ہے مگر کسی بھی جانب سے مقامی حکومتوں اور اختیارا ت کی عوامی سطح تک تقسیم کیلئے آواز نہیں اٹھائی جارہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مقتدر طبقات اور جمہوریت کے نام لیوا ملک و قوم کی خدمت یا عوام کو مسائل و مصائب سے نجات دلانے کی بجائے صرف اور صرف ان پر حکمرانی چاہتے ہیں چاہے اس کیلئے انہیں ملک وقوم کو کتنا ہی نقصان کیوں نہ پہنچانا پڑے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے مسئلہ فلسطین و مسئلہ کشمیر کے حل کی ناگزیریت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر دنیا کے دو ایسے سلگتے ہوئے مسائل ہیں جو ایک جانب دنیا میں تیسری عالمی جنگ کے اسباب پیدا کررہے ہیں تو دوسری جانب دنیا کو اسلام پرست اور اسلام دشمن لابیز میں تقسیم کرنے کا سبب بھی ہیں اسلئے ان دونوں مسائل کا حل دنیا کے پر امن و محفوظ مستقبل کیلئے ضروری ہے مگر بھارت و اسرائیل کی ہٹ دھرمی ‘ جارحانہ پالیسی اور امریکہ کی جانب سے ان کی سرپرستی کے باعث کسمیر و فلسطین کے سلگتے ہوئے مسائل اپنے حل سے محروم ہیں گوکشمیر وفلسطین کی تحریک اور ان دونوں مقبوضہ ریاستوں میں ڈھائے جانے والے مظالم و انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث کشمیر وفلسطین کے حوالے سے عالمی رائے عامہ بیدار ہورہی ہے اور اسرائیل و بھارت پراس حوالے سے عالمی دبا ¶ بڑھتا جارہا ہے مگر عرب ریاستوں کی مفاد پرستی اور بھارت سے دوستی کی پاکستانی قیادت کی خواہش اس عالمی دبا ¶ کو کشمیر و فلسطین کی آزادی اور ان کے عوام پر جبرو ظلم کے خاتمے کے سفر کو مزید طویل کرنے کا باعث بن رہی ہے اسلئے عرب ریاستوں سمیت پاکستان و دیگر تمام مسلم ممالک کو سیاسی ‘ ذاتی ‘ گروہی ‘ مسلکی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے کشمیری و فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے بھارتی و سرائیلی مظالم کے خلاف عالمی رائے عامہ کی ہمواری کے ذریعے کشمیر وفلسطین کی آزادی کیلئے اپنا ملی کردار ادا کرنا چاہئے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘پاکستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر نواز ملاح ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ میمن رہنما یونس سایانی‘انسانی حقوق کے علمبردار امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘فرزند جونا گڑھ اقبال چاند‘فیض محمد لغاری ‘نواز ملاح ‘ محبوب خان اچکزئی ‘حق نواز ربوانی ‘سونہار وریام بلوچ ‘ خان محمد جوکھیو ‘ احمد علی جتوئی ‘ اسماعیل لاکھا‘غلام نبی چانڈیو ‘غلام محمد ڈاہری ‘ اقبال ہنگورو ‘ عبدالرزاق لاکھانی ‘دا ¶د ابراہیم و دیگرنے پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی اوگرا کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوگرا کا ادارہ پٹرول ‘ ڈیزل و گیس کا کوٹہ رکھنے والے استحصالی و سرمایہ دار عناصر کا یرغمال بنا ہوا ہے اور استحصالی عناصر کے مفادات و کمیشن میں اضافے کیلئے مہنگائی تلے کچلے ہوئے عوام پر مسلسل مہنگائی بم گرارہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جمہوریت کے نام پر اقتدار میں آنے والے منتخب کرنے والے عوام سے زیادہ اپنے طبقے سے تعلق رکھنے والے ظالموں ‘ استحصالیوں اور عوام دشمنوں سے مخلص ہیں اس لئے مہنگائی ‘ بیروزگاری ‘ بحرانوں اور مسائل و مصائب سے نجات کیلئے عوام کو روایتی و استحصالی حکمرانوں ‘ سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں سے نجات حاصل کرنی ہوگی اور آئندہ انتخابات میں برادریوں کی سطح پر منظم ہوکر اپنی برادریوں کے دیانتدار و مخلص نمائندوں کو منتخب کرکے انقلاب کی بنیاد رکھنی ہوگی !

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے دورہ ¿ حیدرآباد کیلئے روانگی سے قبل عرفا ن سولنگی ‘ عباس سولنگی ‘ عابد سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ‘ ڈاکٹرقدیر سولنگی اور ایدوکیٹ کرم اللہ سولنگی کے ہمراہ میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ عوام پر مظالم ڈھانے‘کرپشن کے ذریعے قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرمنتقل کرنے مہنگائی ‘ بیروزگاری اور بھوک و افلاس کے سمندر میں غرق کرنے کیساتھ بھتہ مافیا ‘ لینڈ مافیا ‘پانی مافیہ ‘ پتھارہ مافیا ‘ ڈرگ مافیا ‘ جوا مافیا ‘ اغوا مافیا اور ڈاکو ¶ں کی سرپرستی کے ذریعے عوام کو غلام بناکر ان کی زندگی اجیرن کرنے والے حکمرانوں ‘ سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں سے مظلوم عوام کو نجات دلانے اور انقلاب لانے کیلئے سولنگی برادری متحد و یکجا ہوچکی ہے اور اس عزم و عہد کا اظہار کررہی ہے کہ آئندہ قومی انتخابات میں اپنے اتحاداور ووٹ کے ذریعے تمام بڑے برج الٹاکر برادری کے محب وطن ‘ عوام دوست اور دیانتدار نمائندوں کو ایوان سیاست میں پہنچائے گی ۔اس موقع پر نعمت اللہ سولنگی نے میڈیا کو بتایا کہ سولنگی اتحاد نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں اتوار2اپریل 2017ءکو کوٹری میں غلام عباس سولنگی کی جانب سے پاکستان سولنگی اتحاد کا پہلا منظم اجتماع ہوگا جس سے بزرگ رہنما امیر سولنگی خطاب کرتے ہوئے آئندہ انتخابات کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے جبکہ میزبان تقریب غلام عباس سولنگی کے علاوہ عرفان سولنگی ‘ رفیق سولنگی ‘ غلام جمن سولنگی ‘ غلام شبیر سولنگی ‘رمضان سولنگی ‘ ڈاکٹر عبدالوحید سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ وڈیرو اللہ وسایو ‘ عابد سولنگی ‘ علی حیدر سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ودیگر بھی اجتماع کے شرکاءسے خطاب کریں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچ( اسٹاف رپورٹر ) جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن میں شامل ایشوریا سندھی جونیجو جماعت کے صدر یونس جونیجو کے والد کی فاتحہ سوئم بخاری مسجد الیون ڈی نیوکراچی میں ہوئی جس میں ایشوریا سندھی جونیجوجماعت کے چیئرمین محمد حنیف ‘ وائس چیئرمین محمد علی ‘ حسین جاپان والا ‘ سینئرنائب صدر محمد یوسف ‘ نائب صدور محمد صدیق ‘ محمد قاسم ‘ جنرل سیکریٹری محمد اسماعیل جونیجو ‘ جوائنٹ سیکریٹری علی محمد ‘ شاہد ‘ فائنانس سیکریٹری ‘محمد حسین ‘عبدالرزاق ‘طیب قادری ہنیف جونیجو و دیگر کے علاوہ ہزہائی نیس نواب جہانگیر خانجی کے ولی عہد مرتضیٰ خانجی ‘ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر ‘ ہزہائی نیس نواب مہابت خان رائل فیملی فا ¶نڈیشن کے چیئرمین نوابزادہ غلام محمد خان ‘جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم لودھی ‘ سابق صدر اقبال ساندھ ‘ سابق سیکریٹری عبدالعزیز عرب ‘آل کاٹھیاواڑ سپریم کونسل کے سربراہ رزاق ہنگورجہ ‘ دی میمن جنرل جماعت کے رہنما یونس سایانی ‘ سولنگی اتحاد کے رہنما نعمت اللہ سولنگی ‘ احمد علی سومرو ‘مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی اور مچھیارا جماعت کے رہنما محمد حنیف مچھیارا کے علاوہ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن میں شامل دیگر جماعتوں کے صدرو و سیکریٹریز اور اراکین کابینہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ اسلام آباد کے دورے میں مصروف ہزہائی نیس نواب جہانگیر خانجی نے یونس جونیجو کو فون کرکے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی ۔