کراچی کی 6 ڈی ایم سیز نے شاہراہوں پر اشتہاری بورڈ کی تیزی سے تنصیب کو یقینی بنانا شروع کر دیا

Highways Billboards

Highways Billboards

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ایکشن پلان کے باوجود بلدیاتی افسران نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے میں آج بھی مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی کی 6 ڈی ایم سیز نے ایک بار پھر شاہراہوں پر اشتہاری بورڈ کی تیزی سے تنصیب کو یقینی بنانا شروع کر دیا۔

سپریم کورٹ ،ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد بھی گلستان جوہر سے کامران چورنگی تک گرین بیلٹ پر اشتہاری بورڈوں کو لگا دیا گیا ،درختوں کی کٹائی بھی جہاں جاری ہے وہیں کلفٹن ضلع جنوبی ،ضلع وسطی ،ضلع شرقی اور ضلع کورنگی میں عدالتی حکم کے بعد مزید اشتہاری بورڈ لگادیئے گئے ہیں جبکہ ضلعی بلدیاتی ادارے اب شہر کی مختلف شاہراہوں اور اندرونی شاہراہوں پر بھی تیزی سے جاری روڈ کٹنگ کو بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بلدیاتی ذرائع کے مطابق روڈ کٹنگ کی مد میں فنڈز سرکاری خزانے میں بھی جمع کروانے سے گریز کیا جارہا ہے ،واضح رہے کہ 2010کے بعد سے گلبرگ ٹائون میں 2کروڑ سے زائد روڈ کٹنگ کی مد میں فنڈز غائب کئے گئے تھے اور اس وقت سے تاحال بلدیاتی افسران روڈ کٹنگ اور اشتہاری بورڈ کی مد میں سرکاری خزانے کو زبردست نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں۔