کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ کو استقبالیہ 23ستمبر کو دیا جائیگا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان کی جانب سے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ کے اعزاز میں استقبالیہ مورخہ 23ستمبر2016ء بروز جمعہ شام 5بجے KDAآفیسرز کلب کشمیر روڈ کراچی میں دیا جائیگا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز ماہر تعلیم آل پاکستان پرائیویٹ اسکول منیجمنٹ کے مرکزی چیئر مین سید خالد شاہ جبکہ صدارت نیشنل بنک آف پاکستان اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کرینگے تقریب کے آرگنائزر ملیر مسلم اسپورٹس کلب سیکریٹری ایم نسیم ہونگے۔